نئی دہلی،18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اکھل بھارتیہ ہند مہاسبھا نے راشٹریہ بھون میں موجودشاندار مغل گارڈن کا نام بدلنے کامطالبہ کیا ہے۔ ہندو مہاسبھا نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر صدارتی محل کے اندر بنے خوبصورت مغل گارڈن کا نام تبدیل کرکے ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کے نام پر رکھنے کی مانگ کی ہے۔ہندو مہاسبھا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مختلف جگہوں پر مغلوں کے نام پر بنے نشانیوں کا نام بدل کر ہندو کے عظیم لوگوں کے نام پر کیا جائے۔ ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپا نی نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار وزیر اعظم اور صدر کو خط لکھ کر مغل گارڈن سمیت مغلوں کے نام پر بنے تمام ورثے کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کر چکے ہیں۔ہندو مہاسبھا نے نئے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ برطانوی دور میں بنے وائسرائے ہاؤس کا نام 1947 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد بدل کر صدارتی محل کر دیا گیا تھا، لیکن مغل گارڈن کا نام ابھی تک نہیں بدلا گیا ہے۔
ہندو مہاسہا کے جنرل سیکرٹری مننا پرس شرما نے کہا ہے کہ مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام حال ہی میں بدلا گیا ہے۔ منا شرما کے مطابق مغل گارڈن عام شہریوں کے لئے ہمیشہ نایاب رہا لیکن ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے ہی اسے عوام کے لئے دستیاب کروایا۔ اس معاملے میں ڈاکٹر راجندر پرشاد پارک میں مغل گارڈن کا نام تبدیل کیا جانا چاہئے۔اتنا ہی نہیں ہندو مہاسبھا نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغل گارڈن کا نام ڈاکٹر راجندر پرساد کے نام پر تبدیل نہیں گیا تو وہ صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کرے گی۔